10 اکتوبر 2010 - 20:30

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک تبدیلی کی باتیں کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف نے قوم کو خود کش حملوں کا تحفہ دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا کہ آمریت کے دور میں ملک کے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا بارہ اکتوبر1999 کا اقدام بھی ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوا ۔ سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے تبدیلی کی باتیں کرنے والے سابق فوجی سربراہ نے قوم کو خود کش حملوں کا تحفہ دیا۔سینئر وزیر نے کہا بہترین آمریت سے بدترین جمہوریت بہتر ہے اس لئے موجود جمہوری حکومت کو چلنے دیا جائے ، تاکہ مستقبل میں اچھے لوگ حکومت میں آئے۔

.........

/110